آپریشن ردالفساد میں مزید تیزی لانا وقت کی ضرورت ہے

آپریشن ردالفساد میں مزید تیزی لانا وقت کی ضرورت ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آپریشن رد الفساد کا دائرہ وسیع کرنے اور اس میں مزید تیزی نا گزیر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد اور اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور انشا اللہ بہت جلد ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1