الیکشن مہم چلانے والی ساتھی خواتین کی شکر گزار ہوں،نسیم زہراء

الیکشن مہم چلانے والی ساتھی خواتین کی شکر گزار ہوں،نسیم زہراء

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف اربن لاہور کی نائب صدر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن کی نومنتخب ممبر نسیم زہراء نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے ضمنی الیکشن میں وارڈ کی غیر سیاسی خواتین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نسیم زہراء کا کہنا تھا کہ میری کامیابی عمران خان کی اصولی سیاست اور ان پارٹی خواتین راہنماؤں کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ جنہوں نے گھر گھر جا کر میرے لئے ووٹ مانگے اور دھونس و دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا بال شبہ آج ہم جس جیت کا جشن منا رہے ہیں اس کا کریڈٹ عمران خان ‘ ولید اقبال اور پارٹی کی ان خواتین اور کارکنان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نائلہ رشید‘ سلمہ‘رخسانہ ونر‘ مسز کرنل اقبال‘ مسز کرنل صداقت علی‘ مسز ہاشمی‘ مسز طارق‘ مسز اقبال‘مسز ایمان ‘ مس طاہرہ‘ مسز رانا‘ جویریہ‘مسز شعیب‘ مسز شاہد‘ راحیلہ پرویز‘ سعدیہ شاہد‘ غزالہ خالد‘ نگہت حسن‘ راشدہ ناز ‘ نگینہ خان‘ فرح ہمایوں نگہت اور مسز علی رضا اور ان جیسی بہت سے ایسی خواتین جو کہ پارٹی کارکنان نہ ہونے کے باوجود میرے ساتھ سال 2010 سے کام کرتی چلی آرہی ہیں جنہوں نے بے لوث پی ٹی آئی کے لئے کام کیا آج کی تقریب میں نے انہی خواتین کا شکریہ ادا کرنے کے لئے رکھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1