نواز شریف کی قیادت میں معیشت ترقی کر رہی ہے،عرفان دولتانہ

نواز شریف کی قیادت میں معیشت ترقی کر رہی ہے،عرفان دولتانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ملک ایک علاقائی اقتصادی طاقت بننے کیلئے تیار ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ، پاکستان اور چین کے درمیان گہرے باہمی تعلقات کا مظہر ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی کے لحاظ سے خطے کی قسمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرفپاکستان میں بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور ہمارے آباؤ اجداد نے ایک جمہوری ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا جہاں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو اور جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں عمل میں آیا اور اس کی بقاء اور ترقی بھی جمہوریت ہی سے وابستہ ہے۔ ہمیں اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ درپیش چیلنجوں پر بھی غور کرنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1