حکومت ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لئے پر عزم ہے،محمد اقبال

حکومت ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لئے پر عزم ہے،محمد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یونین کونسل 233سے منتخب جنرل کونسلر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے لئے پر عزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا مخالفین کی ناپاک سازش کے ذریعے اسے کسی صورت متنازع نہیں ہونے دیا جائے گا، جو لوگ ایسا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں وہ محب وطن نہیں بلکہ عوام اور ملک دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین سی پیک منصوبہ ’’گیم چینجر‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے،اس سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ جائے گا ۔