حکومت جہیز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے،ہما سلیم

حکومت جہیز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے،ہما سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہما سلیم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سلمیٰ ثمین ،سینئر نائب صدر بشری طارق ،نائب صدر زارا عمر ،سمعیہ سلیم ،فنانس سیکرٹری شازیہ حمید اور انفارمیشن سیکرٹری ادیبہ ضیاء نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جہیز کو معاشرے کا ناسور قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ جہیزکی لعنت ختم کرنے کیلئے فوری طورپرقانون سازی کی جائے کیونکہ جہیزکی لعنت کی وجہ سے لاکھوں لڑکیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہورہی ہیں جبکہ حکومت دیہاتوں سمیت شہروں کے پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر خواتین کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعلیم مفت فراہم کر نے کے حوالے سے جامع اور ٹھوس پالیسی بنائے۔