دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے قو م کو ڈرا نہیں سکتے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے پارہ چنار میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دہشت گردی کی وارداتوں کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداس طریقے سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔انہوں نے دھماکے میں ہونے والی جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔