جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ،اعجاز شفیع

جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ،اعجاز شفیع

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔حکومت کام کررہی جبکہ عمران خان پروپیگنڈے کرتے ہیں۔لاشوں پر سیاست کرنا عمران خان وطیرہ بن چکا ہے۔شریف برادران کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں عبور کرتا رہے گا اور دھرنے والے ہمیشہ کی طرح پیچھے ہی رہیں گے۔حکومت کی بہتر خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے۔پاکستان کو تنہا کرنے والوں کی ناپاک سازش کبھی پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا منفی سیاست کے ذریعے انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی اس کے لئے احساس اورعملی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔دہشت گردی ایک بین القوامی مسئلہ ہے۔جس کا ہم سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہے،اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔سیاست ذاتی خواہشات یا مفادات کا نام نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے اندر کی ’’انا‘‘ کو عوام کی خدمت اور ملک کے لئے قربان کرنا ہوگا۔ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست کے ہر فرد کو ایک مفید شہری بنایا جائے۔ سی پیک صرف چین کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کا بھی منصوبہ ہے،اس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان کے نوجوان کے لئے بہترین روزگار بھی ہوگا اور ملکی معیشت بھی مضبوط اوربہترین پوزیشن میں ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1