حکومت نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ،چودھری اظہر حسین
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے عوام گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں اس وقت شہروں میں 8سے 10اوردیہاتوں میں 12سے15گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کا عذاب غریب عوام بھگتنے پر مجبور ہیں حکومت نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔