وزیر اعلیٰ پنجاب تاریخی ترقیاتی کام کرا رہے ہیں،حاجی بشارت

وزیر اعلیٰ پنجاب تاریخی ترقیاتی کام کرا رہے ہیں،حاجی بشارت

لاہور(پ ر)چیئرمین حاجی بشارت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب میں تاریخی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کے مسائل حل اور خوشحالی آئے گی۔ مزید کہا کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں بے مثال ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں گے۔ یونین کونسل کاہنہ کے نو منتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے گذشتہ روز بلائے گئے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ حکومت کی بلدیاتی پالیسیوں سے جنرل کونسلروں میں احساس کمتری پائی جا رہی ہے۔عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہو کر جنرل کونسلر بننے والے کو کس کھاتے میں ڈالا گیا ہے؟اگر جنرل کونسلر کو کو ئی اختیارات نہیں دینے تو ان کی پوسٹ آئین میں سے ختم کر دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1