مسلم لیگ (ن) فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے: سلومی رانا

مسلم لیگ (ن) فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے: سلومی رانا

لاہور(فورم:دیبا مرزا:تصاویر ندیم احمد: اہتمام آصف شاہ) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ لاہور کی صدر اور بیٹی فاؤنڈیشن کی سربراہ سلومی رانا نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کلچر سے تعلق رکھنے والوں بالخصوص فنکار برادری کے لئے بہت کچھ کررہی ہے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلی کارڈ سکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے اور اس کارڈ کے تحت ان کی مالی امداد بھی کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’ پاکستان فورم ‘‘ میں کیا۔سلومی رانا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے اور پاکستان کے کلچر کو بھی پروموٹ کررہی ہے اور فنکاروں کو عزت دے رہی ہے میں نے (ن) لیگ کلچرل ونگ کے لئے اپنی قیادت کے ساتھ ملکر بہت کام کیا ہے اور کررہی ہوں اور بہت سے فنکاروں کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم تلے اکھٹا کررہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد ہی عوام کی خدمت ہے بطور صدر کلچرل ونگ میرا کام کلچر سے وابستہ لوگوں کو (ن) لیگ میں لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری قیادت سے یہ بھی اپیل ہے کہ وہ میری بیٹی فاؤنڈیشن کے لئے بھی بھاری فنڈز مہیا کریں تاکہ میں بھی اس فنڈز کی بدولت بڑے پیمانے پر غریبوں کی مدد کر سکوں بالخصوص میرا اس فاؤ نڈیشن کے بنانے کا مقصد غریبوں کی بچیوں کی شادیاں کرنا ہے تاکہ ان کی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کر سکوں کسی غریب کی بیٹی کو باعزت رخصت کرنا سب سے بڑی نیکی اور عوام کی خدمت اور اصل سیاست ہے کیونکہ سیاست کا اصل مقصد ہی خدمت جو میں کررہی ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1