ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس،شہریار خان سری لنکاروانہ

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس،شہریار خان سری لنکاروانہ

لاہور(اے این این)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا چلے گئے ، ایشیائی ممالک کے کرکٹ تعلقات کو فروغ دینے پر بات ہوگی اورپی سی بی بگ تھری پر سری لنکا،بھارت اور بنگلادیشی حکام سے مذاکرات بھی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان آج سری لنکا روانہ ہوئے ، پی سی بی چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے لئے روانہ ہوئے۔اجلاس میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات پر بات ہوگی ، اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔پاک بھارت کرکٹ تعلقات پر بھی بات چیت کی جائے گی ، اجلاس آج سری لنکا میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی