قائد اعظم ٹرافی ،ملتان اور فیصل آباد کا فائنل آج شروع ہو گا
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا چار روزہ فائنل (آج) اتوار سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہو گا جس میں ملتان اور فیصل آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ روپے نقد انعام سے بھی نوازا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ وہ فرسٹ کلاس ایونٹ کھیلنے کا حق بھی حاصل کرے گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ملتان نے حیدرآباد اور فیصل آباد نے سیالکوٹ ریجنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔