میامی اوپن سنگلز فائنل،روایتی حریف پھر آمنے سامنے

میامی اوپن سنگلز فائنل،روایتی حریف پھر آمنے سامنے
 میامی اوپن سنگلز فائنل،روایتی حریف پھر آمنے سامنے

  


میامی (این این آئی)راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میامی میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 7-5 رہا، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے نک کائرگیوس کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-7 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی