چوتھی چک بال چیمپئن شپ کا افتتاح،اہم شخصیات کی شرکت

چوتھی چک بال چیمپئن شپ کا افتتاح،اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ فوج نے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،امید ہے نوجوان پلیئر اسپاٹ فکسنگ کی لعنت سے محفوظ رہیں گے جبکہ چک بال فیڈریشن کا الحاق
پاکستان سپورٹس بورڈ سے کرینگے ے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد چوتھی چک بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، پاکستان چک بال فیڈریشن کے چیئرمین محسن جمیل بیگ ،نامور گلوکار ابرار االحق ، وارث بیگ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملک میں چک بال کھیل کے فروغ پر فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے ملک میں کھیل تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں چک بال فیڈریشن کی سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق کی منظوری دے گا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کھیلوں کی تنظیموں کی ترقی اور اتفاق چاہتی ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جبکہ قومی کھلاڑی پاکستان کی پہچان ہیں جو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں تین روزہ نیشنل چک بال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس کا فائنل دو اپریل کو کھیلا جائے گا ۔