انگلش کاؤنٹی سرے کا آسٹریلوی آل راؤنڈر موئسز ہنریکس سے معاہدہ

انگلش کاؤنٹی سرے کا آسٹریلوی آل راؤنڈر موئسز ہنریکس سے معاہدہ
 انگلش کاؤنٹی سرے کا آسٹریلوی آل راؤنڈر موئسز ہنریکس سے معاہدہ

  


لندن( آن لائن )انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب سرے نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے دوبارہ آسٹریلوی آل راؤنڈر موئسز ہنریکس سے معاہدہ کر لیا۔ ہنریکس نے 2015ء میں سرے کلب کو جوائن کیا تھا تاہم انجری کی وجہ سے وہ صرف تین میچز میں کلب کی نمائندگی کر سکے۔

سرے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایلک سٹورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنریکس باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں ان کی دوبارہ شمولیت سے ہماری بیٹنگ و باؤلنگ مزید مضبوط ہوئی ہے، امید ہے کہ وہ انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اتھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی