اپریل شہادتوں کا مہینہ ہے‘ملکی سیاست کروٹ بدلے گی:منظو ر وسان

اپریل شہادتوں کا مہینہ ہے‘ملکی سیاست کروٹ بدلے گی:منظو ر وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے ایم کیو ایم لندن، پاکستان اور مصطفی کمال ایک ہوجائیں گے۔ اپریل کا مہینہ شہادتوں کا مہینہ ہے، رواں مہینے پاکستان کی سیاست کروٹ بدلے گی، ملک کی سیاست کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے ہونے ہیں۔4 اپریل کے بعد پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا۔یہ بات انہوں وسان ہاؤس کراچی سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں بچا، آئندہ انتخابات میں لگ پتا جائیگا کے تیر کراچی اور پنجاب میں کتنا تیز چلتا ہے،ہم نے خود تیر کی رفتار کم کی ہے جب تیر تیز چلایا تو شیر اور پتنگ کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے۔میئر کو جیل میں اچھی طرح دال روٹی نہیں کھلائی گئی اسی لیے باہر آکر اب اچھل رہے ہیں۔ تخت رائیونڈ میں بیٹھ کر میاں صاحب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا،میاں صاحب اگلی حکومت ہماری ہے پھر آپ کو رائیونڈ تو کیا کسی اور ملک میں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ میئر کراچی ن لیگ والوں کے ساتھ ملکر4 اپریل کو بھٹو صاحب کی برسی پر ٹھنڈا شربت بیچیں،گرمی کا موسم ہے کمائی بھی اچھی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -