یو این ایچ سی آرمالی مشکلات سے دوچار ، افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ واپسی متاثر ہونے کا خدشہ

یو این ایچ سی آرمالی مشکلات سے دوچار ، افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ واپسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل/اسلام آباد(اے این این) پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کاعمل پیرسے دوبارہ شروع ہوگا۔ پناہ گزینوں کی واپسی کے بارے میں افغان وزیر سیدحسین علیمی بلخی کے مطابق اگرچہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کاعمل کل سے شروع ہوگاتاہم پناہ گزینوں کی مالی مدد ہمارے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ ہم ماضی جتنی رقم اب نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے واپس آنے والے خاندانوں کیلئے امداددو سوامریکی ڈالرسے بڑھاکرچارسوڈالرکی ہے لیکن ادارہ یہ کہتاہے کہ وہ اس سال اتنی رقم نہیں دے سکتا۔دوسری جانب پاکستان میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادار ے کی ترجمان دنیا اسلم خان نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند پناہ گزینوں کو افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ تقریباً تین لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ہزار پناہ گزینوں نے واپس جانے کیلئے اندراج کرایا ہے اور انہیں رواں سال اپریل یا مئی میں واپس بھجوایا جائے گا۔دنیا اسلم خان نے کہا کہ کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پناہ گزین اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
افغان پناہ گزین

مزید :

علاقائی -