عمران خان ناکامی کے بعد تیسری شادی کی تیاری کریں: عابد شیر علی

عمران خان ناکامی کے بعد تیسری شادی کی تیاری کریں: عابد شیر علی

فیصل آباد (اے این این) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے پاناما کیس کا فیصلہ جلد متوقع ،عمران خان ناکامی کے بعد تیسری شادی کی تیاری کریں، پاناما کے معاملے میں ہمارا دامن صاف ہے،ٗہم نے اپنے بزرگوں کی قبروں کا بھی ٹرائل کروایا بہت جلد کیس کا فیصلہ آنے والا ہے،عدالت عظمی کے فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اتنا وزن نہیں جتنی بڑکیں مارتے ہیں، ہم بنی گالہ کی بڑکوں کا جواب اپنے کام سے دیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا عمران خان کے تمام حواری چور اور ڈکیت ہیں اگر جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ آجائے تو ٹھیک اور کسی اور کے حق میں عدالتیں فیصلہ دیں تو کہتے ہیں ڈیل کا حصہ ہے ،اگر عمران خان نے فیصلوں کی ناکامی پر عدالتوں پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی دربار سے لنگر اورمزارت کا مال کھاتے ہیں جب۔ سابق صدر آصف علی زرداری پورے سندھ کی ایک سڑک بتادیں جو پنجاب کی ایک عام سڑک کا مقابلہ کرسکے انکی حکومت نے سندھ کو ہاتھوں، لاتوں اور منہ سے لوٹا ہے اب آصف زرداری کراچی میں بھی چند سیٹیں جیت جائیں تو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔شرجیل میمن 3سال تک کہاں تھے وہ تو شراب خانوں میں مار کھاتے رہے اور عوام اور عدالتوں کو بتایا علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم تھا وہ بتائیں کس کے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہوئے اور اگر انہوں نے علاج یا کوئی ٹیسٹ کروائے مجھے اس ہسپتال کا نام بتا دیں۔ ضمانت عدالتوں کا کام ہے لیکن شرجیل میمن سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے اور سی ڈیز بیچتے تھے انکے گھر سے اربوں روپے کیسے نکلے یہ معمہ ہے۔ سندھ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدجاری ہے اور وہاں ایپکس کمیٹی موجود ہے ،کمیٹی میں اے ڈی خواجہ کا جوبھی فیصلہ ہوگا وہی بہتر ہوگا۔

عابد شیر علی

مزید : علاقائی