وفاق یا وزیر داخلہ اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ 8اپریل کو عدالت طلب

وفاق یا وزیر داخلہ اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ 8اپریل کو عدالت طلب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سول جج سلیم اقبال نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت راولپنڈی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا، راجہ ظفر اقبال بنام فورسٹی ٹیرس دعویٰ دائر کرتے ہوئے راجہ ظفر اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں قائم شیشہ سنٹروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور یہ شیشہ سنٹر بدستور کام کر رہے ہیں جسکی وجہ نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،سول جج سلیم اقبال نے ظفراقبال کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو علی ریاض، کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ایس ایس پی اسلام آباد،ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اور ایس ایچ او تھانہ ائر پورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ طلبی

مزید : علاقائی