بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ ، ایک شہری زخمی ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،انڈیا خطے کا امن تباہ کرنے سے باز رہے : پاکستان

بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ ، ایک شہری زخمی ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب ...

راولپنڈی(اے این این228مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرایک بارپھراشتعال انگیزی ، چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا،پاک فوج کی منہ توڑجوابی کارروائی پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آ ئی ایس پی آر )کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روزکنٹرول لائن پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کاموثرجواب دیا ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کنٹرول لائن پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خلاف ورزیوں سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے لہٰذا بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ کے مہینے میں بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

کنٹرول لائن/فائرنگ

مزید : صفحہ اول