جماعت اسلامی کا 50 مقامات پر احتجاج

جماعت اسلامی کا 50 مقامات پر احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد کراچی میں جمعہ کے روز جماعت اسلامی کی طرف سے کے الیکڑک کیخلاف شروع ہونیوالے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا۔ جماعت اسلامی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے رکھی تھی، اس سلسلے میں شہر کے پچاس مقامات کا انتخاب کیا گیا جہاں جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ کے الیکڑک کیخلاف احتجاج کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ان میں کریم آباد، واٹر پمپ، 5 سٹار چورنگی، گول مارکیٹ، یو پی موڑ، نالہ سٹاپ، تیسر ٹاؤن، ڈاک خانہ لیاقت آباد اور ایوب گوٹھ چوکی شامل تھے۔ گزشتہ روز بھی احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے شارع فیصل بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ہفتہ کے روز بھی احتجاج کی وجہ سے شہر کے متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پولیس نے بھی احتجاج کرنیوالے افراد سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں کر رکھی تھیں تاہم کسی جگہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

جماعت اسلامی احتجاج

مزید : صفحہ اول