قوم کیلئے خوشخبری ، آرمی چیف جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں : عمران خان

قوم کیلئے خوشخبری ، آرمی چیف جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں : عمران خان

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ آرمی چیف ملک میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں خیبرپختونخوا میں بلین ٹری پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم نے کے پی کے میں پودے لگا کر دوسرے صوبوں کے لیے مثال قائم کردی ہے ،محکمہ جنگلا ت خیبر پختونخوا کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اب تک 80کروڑ سے پودے لگائے جا چکے ہیں ،یہ مہم تب کامیاب ہو گی جب سکول یونیورسٹی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بلا کر آگاہی دی جائے گی ، اس مہم کو پاکستانی عوام کی مدد سے کامیاب بنانا ہوگا ، بلین ٹری منصوبے کو پورے ملک تک پھیلایا جائے گا ،اور اگلی برسات میں دیگر صوبوں میں بھی درخت لگانے کی مہم شروع کی جائے گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹمبر مافیاسے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 22ارب روپے کی 60ہزارکنال زمین ٹمبرمافیا سے واپس لی ہے اس پر محکمہ جنگلات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم نے صوبے میں سزا و جزا کا قانون لے کر آئے وزیراور بیور کریٹ دلیر ہو تو سرکاری زمین کو مافیا سے واپس لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کے پی کے حکومت نے ماحولیات سے متعلق اقدامات کیے، کے پی کے نے درخت لگا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال قائم کی ۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول