الطاف ،فاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف ،فاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(آن لائن)کراچی کی مختلف ماتحت عدالتوں نے بانی ایم کیوایم لندن الطاف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت کئی رہنماؤں کے مختلف مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم لندن اورپاکستان کے رہنما ؤں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر ہوگیا۔ جج کی رخصت کے باعث فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی متحدہ الطاف حسین ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خوش بخت شجاعت، جنید لاکھانی، محفوظ یارخان، قمرمنصور، ساتھی اسحاق، امجد اللہ و دیگر کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم اور دیگر رہنماں کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیشی پر فاروق ستار،حیدر عباس رضوی،فیصل سبزواری اور کنورنوید سمیت دیگر رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔دوسری طرف بارہ مئی 2007 کے7 مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے تفتیشی افسر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 مئی کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وارنٹ گرفتاری

مزید : صفحہ اول