جی سی یو،اولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ

جی سی یو،اولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مشہور اوول گراؤنڈ میں اولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا گیا، جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک بھی ایکشن میں نظر آئے ۔ اولڈ راوئینز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقرہ12اورز میں مخالف ٹیم کو 148 رنز کا ہدف دیا جبکہ جواب میں وائس چانسلر الیون132رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ جی سی یو سپورٹس بورڈ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق اور ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان بھی موجود تھے۔

۔میچ میں سلیم ملک نے تین چکوں اور ایک چھکے کی مدد ے 30رنز کئے۔

جبکہ اولڈ راوئین علی منظور نے 4وکٹیں حاصل کی۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں آ کر ان کی زمانہ طالبعلمی کی ساری یادیں تازہ ہو گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4