غلام محی الد ین دیوان کی رہائش گاہ پرحسین محی الد ین کی آمد

غلام محی الد ین دیوان کی رہائش گاہ پرحسین محی الد ین کی آمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الد ین دیوان کی رہائش گاہ پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیٹے حسین محی الد ین کی آمد ۔ انہوں نے غلام محی الدین دیوان کے بیٹے اور بیٹی کی شادی پر مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری ، میاں حما د اظہر اور نور اللہ صدیقی بھی موجود تھے ۔ رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف بھجوائے گئے تحائف ان کے بیٹے حسین محی الد ین نے غلام محی الدین دیوان کو پیش کیے ۔

پی ٹی آئی رہنماو ں ڈاکٹر طاہر القادری کی خیرت معلوم کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4