علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،نثار کھوکھر

علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ...

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھر نے کہاہے کہ عام آدمی کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے یونین کونسل میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے مسلم لیگ (ن) کی عوامی فلاحی حکومت عوام کو کوئی بھی تکلیف نہیں آنے دے گی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مسلم لیگ (ن) ہر وقت برسر پیکار رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کوضروری مشینری اورآلات مہیا کر کے یہاں پر بھی ہماری حکومت علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنا نے کی طرف توجہ دے رہی ہے ۔

عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر ہی فراہم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4