( ن )لیگ کی حکومت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے ،عارف حمید بٹ

( ن )لیگ کی حکومت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے ،عارف حمید بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 62عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ( ن )لیگ کی حکومت کا مشن ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے، ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کواپنے طرزعمل اور طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہیے،عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے، ترقی و خوشحالی کے سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،مخالفین نے سیاست میں ادب و آداب کو تباہ کردیا ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں۔
عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔