آمروں کا ساتھ دینے والے پیپلزپارٹی کی سیاست کاکچھ نہیں بگاڑسکتے،اشرف بھٹی

آمروں کا ساتھ دینے والے پیپلزپارٹی کی سیاست کاکچھ نہیں بگاڑسکتے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ضیاء الحق سے میاں نوازشریف تک ،ان کے ادوار میں پیپلزپارٹی کے قائدین کوانتقام کانشانہ بنایا گیا۔فوجی آمروں کا ساتھ دینے والے پیپلزپارٹی کی سیاست کاکچھ نہیں بگاڑسکتے ۔حامدسعید کاظمی کی آبرومندانہ رہائی کے بعدسابق وزیرڈاکٹرعاصم حسین کی ضمانت پررہائی کاحکم ہمارے صبروتحمل کی جیت ہے۔ہمارے جیالے ناقابل شکست ہیں ،قیدوبند سے انہیں ڈرایا اورجھکایانہیں جا سکتا ۔ انتقامی سیاست کی شکست سے جمہوریت کی مضبوطی کاراستہ ہموار ہوگا۔وہ فردوس پارک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے پاناما لیگ کی بدعنوانی اوربدانتظامی کیخلاف آوازاٹھاتے رہیں گے ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت پانامالیگ کیخلاف عوامی عدالت لگائے گی جہاں قومی چوروں کابے رحم احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نازک مزاج حکمران محلات میں پلے ،یہ چوریاں کرتے رہے اوراپناپیسہ بیرون ملک منتقل کرتے رہے ۔اب پاکستانیوں نے ان کے احتساب کانقارہ بجادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چاروں صوبوں کے عوام کوبیدارکردیا ہے ،آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کووفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنانے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔