لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک پروفائل بنانے والا نوجوان گرفتار

لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک پروفائل بنانے والا نوجوان گرفتار
 لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک پروفائل بنانے والا نوجوان گرفتار

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی پولیس نے نوجوان کو لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بناکر جھوٹی افواہیں پھیلانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا۔’’دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق پولیس نے شہر جے پور میں 26سالہ نوجوان کو اپنی محبوبہ کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر مبینہ ناجائز تعلقات کی افواہیں پھیلانے کے جرم پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنارکھا تھا جہاں سے لڑکی کے بارے میں غلط قسم کی باتیں پھیلائی جا رہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منجیش مگوال کے نام سے ہوئی ہے جو دیوتہ کے علاقے کا رہائشی ہے ، ملزم نے فیس بک پر سندیپ مرودیا کے نام سے جعلی پروفائل بنائی اور اس پر لڑکی کے بارے میں فحش الفاظ تحریر کیے۔پولیس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تاہم انکار کے بعد اسے معلوم ہوا کہ لڑکی کی شادی ہونے والی ہے جس پر اس نے لڑکی کے نام کا اکاؤنٹ بنایا اور لڑکی کے منگیتر سے دوستی کر لی اور پھر اسے اس کی منگیتر کے بارے میں غلط پیغامات دینا شروع کر دیے تاہم لڑکی کے چچا کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کر دیا اور ملزم کو سائبر ماہرین کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ لڑکی کو پسند کر تا تھا اور اس کی شادی رکوانا چاہتا تھا۔’’فیس بک اکا?نٹ بنانے کے بعد میں نے لڑکی کے دوستوں اور اہل خانہ کو ایڈ کرنے کی کوشش کی تاکہ لڑکی کے مبینہ ناجائز تعلقات کے بارے میں افواہیں پھیلا کر انہیں بدزن کر سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...