مصطفےٰ آباد: محکمہ آبپاشی کے دفاتر میں آتشزدگی، ریکارڈ اور الماریاں جل گئیں

مصطفےٰ آباد: محکمہ آبپاشی کے دفاتر میں آتشزدگی، ریکارڈ اور الماریاں جل گئیں

لاہور( خبرنگار) مصطفےٰ آباد کے علاقہ میں کینال رروڈ پر محکمہ آبپاشی کے دفاتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر محکمہ آبپاشی کے حکام اور شہری فائر بریگیڈ کے عملہ کو بار بار کالیں کرتے رہے ۔ آخر کارریسکیو کے ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم فائر بریگیڈ کی ٹیم کے موقع پر نہ پہنچنے پر ریسکیو کے اہلکار بھی بار بار کالیں کرتے رہے، تاہم آگ بجھانے کے لئے پانی بروقت نہ ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ جس سے محکمہ آبپاشی کے دفاتر کا قیمتی ریکارڈ اور الماریاں وغیرہ جل کر راکھ ہو گئیں۔

تاہم ریسکیو کی ٹیم نے مسلسل پون گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...