پنسل کے ذریعے کیمرے سے بہترین تصاویر بنانے والا مصور

پنسل کے ذریعے کیمرے سے بہترین تصاویر بنانے والا مصور
پنسل کے ذریعے کیمرے سے بہترین تصاویر بنانے والا مصور

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے ایک مصور کو پنسل سے تصاویر بنانے کی غیرمعمولی صلاحیت حاصل ہے اور وہ اتنی واضح تصاویر بناتے ہیں کہ ان پر کیمرے سے لیے گئے بلیک اینڈ وائٹ پورٹریٹ کا گمان ہوتا ہے۔ آرنز اسٹینلے کو بچپن سے ہی ڈرائنگ کا شوق تھا جو اب ’’حقیقت سے قریب مصوری‘‘‘ ہائپر ریئلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ آرنز بچپن میں اپنے والد کی کاغذوں کی دکان میں دن بھر تصاویر بناتے رہتے تھے اور اس طرح دھیرے دھیرے ان کی تصاویر میں بہتری آتی گئی پھر 2012 میں وہ ایک ایسے باقاعدہ مصور کے طور پر مشہور ہوچکے تھے۔ انہوں نے اب تک کہیں سے بھی تربیت حاصل نہیں کی اور ان کا دعویٰ ہے کہ برسوں کی مسلسل محنت اور مشق سے وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4