نیوانار کلی پلازوں میں آتشزدگی ،حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان

نیوانار کلی پلازوں میں آتشزدگی ،حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان

لاہور(خبر نگار )صوبائی دارالحکومت کے قدیم اور گنجان آباد علاقوں میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات رکنے میں نہیں آ رہے۔ آگ پر فوری قابو نہ پانے کی بڑی وجہ متعلقہ علاقوں کی ناقص منصوبہ بندی اورریسکیو کے پا س جدید سہولیات کا نہ ہونا ہے جو کہ حکومتی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گنپت روڈ آتشزدگی کے قاوعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گنپت رو ڈ پر 10گھنٹے آ گ نہ بجھ سکی اس کی بڑی وجہ ریسکیو ،فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کا آپس میں روابط کا فقدان ہے۔ محکموں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث آتش زدگی کے واقعات میں متاثرین کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔تاجروں پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے نے وقت پر کارروائی کیوں نہیں کی؟شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ کیوں لگی۔شہر بھر کی گنجان مارکیٹوں اور بازاروں میں لٹکتی تاروں کا ذمہ دار کون ہے؟

مزید : علاقائی