ریگل چوک، ٹریفک وارڈن کا بزرگ شہری پر تشدد

ریگل چوک، ٹریفک وارڈن کا بزرگ شہری پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) ریگل چوک میں ٹریفک وارڈن نے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ ریگل چوک میں ایک بزرگ شہری اسلم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اشارہ پر لائن کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک وارڈن خالد نے اسے پہلے غلیظ گالیاں دیں اور بعد میں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر بزرگ شہری نے احتجاج شروع کر دیا۔ سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن خالد کو معطل کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -