جعلی وکلا ء کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

جعلی وکلا ء کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلا ء کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،جعلی ڈگری کے حامل3امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ،اس ضمن میں سید عظمت حسین بخاری کا کہنا ہے کہ جعلی وکلاء کی شکل میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاء کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کے لئے ان کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔وکالت کے لائسنس کے لئے رجوع کرنے والے امیدواروں کی بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریوں کی تصدیق متعلقہ اداروں سے کروائی جارہی ہے۔

جعلی وکلاء

مزید : علاقائی