مصالحتی مراکز کیلئے ججوں کی ٹریننگ کا پہلا سیشن پیر سے شروع ہوگا
لاہور( آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصورعلی شاہ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اے ڈی آرسنٹرز کیلئے72 جوڈیشل افسران کو بطور میڈی ایٹرز نامزد کیا گیا ہے جن کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں میڈی ایشن کی تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں 24 ججز کیلئے پانچ روزہ ٹریننگ کورس آئندہ ہفتہ بروز پیر سے شروع ہوگا۔ افتتاحی سیشن سے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس محمد انوار الحق خطاب کریں گے۔
پہلا سیشن