منشیات سمگلنگ میں ملوث کراچی کی رہائشی 5خواتین کے مفرور ہونے پر وارنٹ گرفتاری

منشیات سمگلنگ میں ملوث کراچی کی رہائشی 5خواتین کے مفرور ہونے پر وارنٹ ...

لاہور(نامہ نگار) ڈرگ عدالت نے لاہور ایئرپورٹ سے نشہ آور ادویات دوبئی سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث کراچی کی رہائشی5خواتین ملزموں کے مفرور ہونے پران کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ لاہور کے رہائشی ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیاہے ۔ڈرگ عدالت نے کراچی ڈرگ کورٹ کے چیئرمین کو بھی ایک مراسلہ بھجوایا جس میں کہا گیا کہ خواتین کراچی کی رہنے والی ہیں ،ان کی گرفتاری کے لئے مدد کی جائے۔

وارنٹ

مزید : علاقائی