پنجاب بار کی مہلت کے باوجود2ہزار 495وکلاء لائسنس کی تجدید نہ کرواسکے
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بارکونسل کی مہلت کے باوجود2ہزار495وکلاء میں سے اکثریت نے لائسنس معطل ہونے کے باوجود تجدید نہ کرائی جن میں لاہورکے 622وکلاء بھی شامل ہیں ، تجدیدنہ کرانے والے وکلاء کے ناموں کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے،وکالت کالائسنس لے کرسرکاری ملازمتیں کرنے اورتجدید نہ کرانے والے وکلاء کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔پنجاب بارکونسل نے گزشتہ ماہ ایک سال سے لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے 2095وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے تھے جس میں لاہورسے تعلق رکھنے والے 622وکلاء بھی شامل ہیں۔
تجدید