جوڈیشل مجسٹریٹس نے ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دی

جوڈیشل مجسٹریٹس نے ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دی

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے تمام جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنی مارچ کی ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کو بھجوا دی ہے، مارچ کے مہینے میں سب سے کم 76مقدمات کے فیصلے جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہمانے کئے ہیں،ماڈل ٹاؤن کچہری کے 3جوڈیشل مجسٹریٹ نے تبادلہ ہونے پراپنی رپورٹس داخل نہیں کرائیں جن میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمدعارف،جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت وحیداورجوڈیشل مجسٹریٹ افتخار کمیانہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عامرشہزاد480مقدمات کے ساتھ پہلے،جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر313 مقدمات کے ساتھ دوسرے،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف 312مقدمات کے ساتھ تیسرے،جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث307مقدمات کے ساتھ چوتھے اورجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عبدالمہیمن256مقدمات کے تھ پانچویں نمبر پر رہے جبکہ مارچ کے مہینے میں سب سے کم 76مقدمات کے فیصلے جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہمانے کئے ہیں،دوسرے نمبرپر جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا 82مقدمات اورتیسرے نمبر پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار احمد نے85 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں، پہلے نمبر پررہنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ عامرشہزادنے480 مقدمات کے فیصلے کرتے ہوئے 13ملزمان کوبری اور 22 ملزمان کو سزائیں سنائیں،دوسرے نمبر پررہنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصرنے313مقدمات کے فیصلے کئے،جس میں32ملزمان کوبری اور22ملزمان کو سزائیں اور13 کم عمرملزمان کو اصلاح کے لئے پروبیشن پربھیجاگیا۔تیسرے نمبرپررہنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف نے312مقدمات کے فیصلے کرتے ہوئے 42 ملزمان بری اور 4 ملزمان کوسزا ئیں سنائیں،چوتھے نمبرپررہنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث نے307 مقدمات کے فیصلے کئے،04 ملزمان کو بری اور70 ملزمان کو سزائیں دیں اورپانچویں نمبر پر رہنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عبدالمہیمن نے256مقدمات کے فیصلے کئے،13ملزمان کوبری اور22ملزمان کوسزائیں سنائی،مارچ کے مہینے میں سب سے کم 70فیصلے جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہمانے کئے ،(وہ 8 مارچ سے20مارچ تک عمرہ کی ادائیگی کے لئے رخصت پر رہیں)،دوسرے نمبرپر جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا رہے جنہوں نے 82 مقدمات کے فیصلے کئے 13ملزمان بری اور5 ملزمان کو سزا سنائیں اور تیسرے نمبر پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار احمد نے 85 مقدمات کے فیصلے کئے8ملزمان بری اور4ملزمان کو سزا سنائیں ۔

مزید : علاقائی