ریڈیو پاکستان استاد نتھو خان کی برسی پر خصوصی پروگرام نشر کریگا

ریڈیو پاکستان استاد نتھو خان کی برسی پر خصوصی پروگرام نشر کریگا

لاہور(فلم رپورٹر)ایف ایم 94ورثہ چینل ریڈیو پاکستان اپنے قومی نشریاتی رابطے پر ملک کے معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ سارنگی نواز استاد نتھو خان کی 46ویں برسی کے موقع پر خصوصی دستاویزی پروگرام 4اپریل کو نشر کرے گا۔استاد نتھو خان کا شمار برصغیر کے ان چیدہ سارنگی نوازوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے فن سے انصاف کرتے ہوئے اس میں شہرت حاصل کی انھوں نے بطور میوزک ڈائریکٹر بھی اپنا پیدا کیا معروف کلاسیکی گلوکار سلامت علی خان انہیں کیمرہ کے خطاب یاد کرتے تھے استاد نتھو خان امرتسر میں پیدا ہوئے ریڈیو پاکستان کراچی میں بطور سٹاف آرٹسٹ تعینات رہے ان کا انتقال 4اپریل 1971 کو میونخ میں ہوا ۔

مزید : کلچر