ڈائریکٹرڈاکٹراجمل ملک جلد ڈرامہ سیریل بنائیں گے

ڈائریکٹرڈاکٹراجمل ملک جلد ڈرامہ سیریل بنائیں گے

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرڈاکٹراجمل ملک نجی ٹی وی کے جلد ہی نئی ڈرامہ سیریل بنائیں گے جس کے سکرپٹ پران دنوں کام جاری ہے۔اجمل ملک نے اس بارے میں بتایا کہ انہیں کافی عرصے سے ٹی وی سیریل کی آفرزہورہی تھیں لیکن سٹیج کی مصروفیات کے باعث وہ کام نہیں کررہے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا کھیل’’چالاک چوچے‘‘ان دنوں نمائش پذیر ہے جسے چائقین بہت پسندکررہے ہیں کیونکہ اس کھیل کا سکرپٹ بہت مضبوط اور منفردہے۔

مزید : کلچر