سینئر اداکارخواجہ سلیم کے ہاتھ میں تکلیف ،علاج کیلئے لاہور پہنچ گئے

سینئر اداکارخواجہ سلیم کے ہاتھ میں تکلیف ،علاج کیلئے لاہور پہنچ گئے

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے معروف سینئر اداکار خواجہ سلیم اپنے ہاتھ میں کچھ عرصہ سے ہونے والے درد کے علاج کے لئے گزشتہ روز کراچی سے لاہور پہنچ گئے ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلیم نے بتایا کہ میرے ہاتھ میں کئی دنوں قبل ہونے والا درد کراچی میں علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہو رہا تھا جس پر کسی نے مجھے مشورہ دیا کہ میں لاہور جا کر اس کا علاج کرواؤں کیونکہ وہاں پر بہت سارے قابل حکیم موجود ہیں جو علاج کرکے اس تکلیف سے آپ کو نجات دلوادیں گے۔اس لئے میں اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے لاہور آیا ہوں اپنا علاج مکمل ہونے تک میں لاہور میں ہی رہوں گا۔

مزید : کلچر