لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’الحمراء ان پلگڈ 2017ء ‘‘کی لانچنگ تقریب
لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) کے زیر اہتمام ’’الحمراء ان پلگڈ 2017ء ‘‘کی لانچنگ تقریب الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کا ہر شعبہ معاشرتی اور قومی ترتی میں اہم کردارادا کرتا ہے، الحمراء کی یہ کاش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ایسے اقدامات سے معاشرتی امن کر بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے،ہمارا نعرہ ہی’’ امن بذریعہ میوزک‘‘ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی تکمیل پر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزارت اطلاعات وثقافت پنجاب کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔یہ تقریب نہایت منفرداور پرُکشش تھی، بڑی تعداد میں شایقین آئے اور لطف اندوز ہوئے ،الحمراء کے اس نئے سلسلے کو انھوں نے پسند کیا،ہال میں بیٹھے ناطرین پرفارمنس دیکھ کر داددیئے بغیر نہ رہ سکے ۔اس منصوبہ کے تحت الحمراء سٹوڈیو میں8 گانے ریکارڈ کئے گئے ہیں جو قوالی، فوک، کلاسیکی، پوپ، انگلش میٹل کے علاوہ دیگر دوسری طرزوں پر مشتمل ہیں۔ ہر کلام ،قوالی، گانا اپنی شاعری ،دھن،موسیقی میں نہایت شاندار ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے لئے ایک مہم شروع کی گئی تھی جس میں لاہورکی یونیورسٹیوں ،کالجوں ودیگر پلیٹ فارم سے 500گلو کاروں اور موسیقاروں کے آڈیشن لئے گئے تھے اور پھر ان میں سے 22نوجوان گلو کاورں اور میوزیشن کو منتخب کیا گیا۔30برسوں سے بند پڑا الحمراء سٹوڈیو کودوبارہ بحال کرکے اس میں ریکارڈنگ کی گئی ہے،ان گانوں میں ہر طرح کے سامعین کے لئے دلچسپی کا مواد موجودہے۔اب اس Alhamra unplugged Season I,2107کو 9مختلف نجی ٹی وی چینل پر لانچ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ یہ فیس بک،یوٹیوب پر بھی پوری دنیا میں دیکھیں جاسکیں گے۔اس منصوبہ کے ڈائریکٹر ابوبکر جاویدہیں جبکہ باقی ٹیم 22 گلوکاروں اور موسیقاروں پرمبنی ہے جن سے نرمل رائے، ھدا ہاشمی،الزبتھ راجی، جسٹن گرلز،عقلیمہ ڈار ،عزت فاطمہ، احمد چوپڑا ،ریحان ہاشمی، راصیب عامرحسین،قاسم یوسف، خالد خان، معین خان گلوکار جبکہ ممتاز حسین کاظمی، نوازعلی، اننان نوخیز یوسف، اویس کاظمی، وقرل بھٹی اور سٹیفن عاشق میوزیشن میں شامل ہیں۔واضح رہے یہ تمام آرٹسٹ اپنے اپنے شعبوں نہایت منجھے ہوئے ہیں اور فیلڈ میں بھرپورا ور اعلیٰ کام کر رہے ہیں مزید براں اس سیزن i کے بعد سیزن II کا آغاز بھی کیا جائے گا اور یہ سلسلے ایک باقاعدگی سے جاری رہے گا۔