تیمرگرہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم

تیمرگرہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم

تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،بلاتعطل بجلی کی فراہمی شروع،بجلی مسائل کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں،دو گریڈاسٹیشن اور پانچ فیڈرز پر کام شروع ہے،ان خیالات کا اظہار ایم این اے وقومی اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے سب کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد رحمن شاہین،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن تیمرگرہ ہسپتال کے صدر محمد رحیم،سیاست خان ودیگر بھی موجود تھے،ایم این اے وقومی اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے سب کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے لئے نئے فیڈر کا قیام عمل میں لائے تھے جو گذشتہ روز باقاعدہ طور پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی شروع کی جس سے ہسپتال میں مریضوں کے مشکلات کا خاتمہ ہوگااور دوران اپریشن بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی نجات مل گئی انھوں نے مزید کہا کہ ایم ایم اے دور میں تیمرگرہ ہسپتال کو کیٹگری اے کا درجہ دیا تھا اور اب میڈیکل کالج کے قیام کے بعد ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینگے جس کے لئے ابتدائی طور پر فنڈز کا اجراء ہوچکی ہیں جس پر جلد کا آغاز ہوگاجس سے تیمرگرہ ہسپتال میں نئے ڈاکٹرز کا بھی اضافہ ہوگا اور مریضوں کو ضلع میں ہی علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ائے گی انھوں نے مزید کہا کہ دیر لوئر میں بجلی مسائل کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں لال قلعہ اور منڈا گریڈاسٹیشن پر کام جاری ہیں جبکہ پانچ نئے فیڈرلال قلعہ،ثمرباغ،خال،خادگزئی اور ڈی ایچ کیو پر بھی کام جاری ہیں جن میں سے ہسپتال فیڈر مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے اور لوڈشیڈنگ فری فیڈر ہے لال قلعہ اور منڈا میں واپڈا سب ڈویژن افس کے قیام سے گھر کی دہلیز پر صارفین کے مسائل حل ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ کوٹو ہائیڈل پاور پراجیکٹ سے ضلع کو پندرہ میگاواٹ بجلی مہیا ہوگی جوکہ نیشنل گریڈ کے بجائے یہاں پر تقسیم ہوگی جس سے ضلع میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گاانھوں نے کہا کہ شگوکس میں ہائیڈلپاورپراجیکٹ کے قیام کے لئے کوششیں کررہے ہیں جس کی فیزبیلٹی رپورٹ مرتب کی جاچکی ہے جو جلد نتیجہ خیز ثابت ہوگی انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیر لوئر میں بجلی اوور لوڈ فیڈر ز کے مسائل میں کمی لانے کے لئے کمیٹی قائم کی ہے جو اوور لوڈ فیڈر ز میں نئے مشینری انسٹال کرئے گی جس سے اوور لوڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر