سی پیک منصوبہ کی وجہ سے فنی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی : ارشد عمر زئی

سی پیک منصوبہ کی وجہ سے فنی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی : ارشد عمر زئی

ہریپور( نامہ نگار)صوبائی وزیر فنی تعلیم خیبر پختون خوا ارشد عمر زئی نے پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے اولڈ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کو کالج کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی وجہ سے فنی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے جس کے باعث خیبر پختون خوا کی مخلوط صوبائی حکومت نے فنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ صوبہ کے پانچ کالجز میں چائنی زبان کے کورسز بھی شروع کررکھے ہیں انشاء اللہ 2018میں سی پیک منصوبہ کے آغاز تک دس ہزار ہنر مند افرادی قوت فراہم کریں گے اور چائنہ کی حکومت نے ان ہنر مند افراد کو روزگار فراہمی کا معائدہ کیا ہے جس سے ان کو بغیر کسی سفارش کے بھرتی کیاجائے گا اس موقع پر مشیر مواصلات اکبر ایوب خان ،ایم پی اے عبدالحق ،انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سید صفدر زمان شاہ اور پرنسپل انجنیئر محمد نذیر نے بھی خطاب کیا ارشد عمر نے کہا کہ جلد از جلد بورڈ سے منظوری کے بعد انسٹی ٹیوٹ کو کالج کا درجہ دیا جائے گا او ر طلبہ کے لیے ایک بس پرنسپل کے لیے گاڑی اور کالج و ہاسٹل کی تعمیر و مرمت کے لیے پانچ کروڑ روپے کی بھی جلد منظوری دے دی جائے گی جو وعدہ کروں گا پوراکروں گا انسٹی ٹیوٹ کی 1969میں بنیاد رکھی گئی اس وقت جو طالب علم زیر تعلیم تھے آج وہ ملک بھر سے اکھٹے ہوکر گولڈن جوبلی کی شاندار تقریب منارہے ہیں جو بہت ہی خوش آئند ہے میں چاہتا ہوں کہ ایسی تقریبات پورے صوبہ میں ہونی چاہییں ا ن کا کہناتھا کہ ہری پورکے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انھیں اکبر ایوب جیسا نمائندہ ملا ہے جس نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر ہریپور کا نقشہ بدل کررکھ دیا ہے اور کالج کی بہتری اور اپ گریڈیشن میں بھی اسی کا کردار ہے کیونکہ وہ ہر وقت میرے پیچھے پڑے رہتے ہیں انھوں نے ہی مجھے کالج کی حالت زار کی تصویریں دکھائی تھیں انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں فنی تعلیم کاہاتھ ہوتا ہے ہمارے صوبہ کے وزیراعلی فنی تعلیم پر پوری توجہ دے رہے ہیں مختلف کالجزکو پانچ سالہ معائدہ پرپاکستان ایئر فورس اور ایف ڈبلیو اوکے حوالے کیا ہے جبکہ دیگر اداورں کی بہتری کے لیے بھی کام کررہے ہیں انشاء اللہ 2018تک حکومت کی اصلاحات کے ثمرات عوام کے سامنے ہوں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر