ہری پور ،تحریک انصاف (لیبر ونگ ) کی تنظیم نو ،طاہر امین صدر منتخب

ہری پور ،تحریک انصاف (لیبر ونگ ) کی تنظیم نو ،طاہر امین صدر منتخب

ہریپور( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی سطح پر لیبر کی تنظیم سازی مکمل کر لی ،طاہر امین صدر اور سید مظہر بخاری جنرل سیکرٹری مقرر،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ذیشان گل کو نائب صدر ،محن سہیل کو جوائنٹ سیکرٹری اور لئیق احمد کو انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،نوٹیفکیشن کے اجراء پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی لیبر ونگ کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء یوسف ایوب خان نے ایک تقریب میں پی ٹی آئی لیبر ونگ ضلع ہری پور کی کابینہ کو ان کے عہدوں کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں بسنے والے عوام کی معاشی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے لیبر ونگ کے قیام سے ایک ایسا طبقہ مستفید ہو گا جسے ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا یہی طبقہ قومی و علاقائی ترقی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جب تک ہم کسان مزدور اور عام طبقے کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے ہم حق نمائندگی ادا نہیں کر سکتے صوبائی حکومت جتنے بھی چھوٹے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے ان کے فائدے نچلے طبقے سے ہی شروع ہوتے ہیں پم نے وعدوں کی تکمیل کی ہر ممکن کوشش کی ہے جس کا ثبوت بدلتا ہوا خیبر پختونخوا اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے آنے والے عام انتخابات میں مخالفین کے پاس تنقید کیلئے صرف اتنا بچے گا کہ عوام تحریک انصاف کے نام لیوا بن چکے ہیں اور ان کے دلوں سے دوسری تمام نمائشی سیاسی پارٹیوں کے نام و نشان دھل چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر