پی آئی اے خلیجی ممالک میں خدمات میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ اقداماتاٹھائے :سردار حسن بابک
پبی ( نما ئندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ پی آئی اے خلیج ممالک میں اپنے سروسز میں بہتری لانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب عمارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں پختون اپنے ملک کے لیے زرمبادلہ کماتے ہیں اور ملک کی اقتصادی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ملکی ایئر لائن کے ناقص سہولیات کی وجہ سے لاکھوں پختونوں کو ذہنی اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ایئرلائن کا وقت کی پابندی نہ کرنا، پختونوں کے سامان کی حفاظت نہ کرنا اور غیر محفوظ کیفیت کا سامنا، حتیٰ کہ پشاور سے خلیجی ممالک میں پرواز کرنے والے قومی ایئرلائن مسافروں کو انتہائی ناقص کھانا ناصرف قومی ایئرلائن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ لاکھوں کی تعداد میں باہر مقیم مسافر پختونوں کی خدمات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن لاکھوں مسافروں کو بہتر خدمات اور سہولیات پہنچانے کے لیے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ اقدامات ناگریز ہو چکے ہیں کیونکہ یہ لاکھوں کی تعداد میں مسافر نہ صرف اپنے خاندانوں کے کفیل ہیں بلکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ بھی لاکھوں کی تعداد میں محنت مزدوری اور کاروباری سرگرمیوں کی غرض سے مقیم مسافروں کو ایئرپورٹ پر وی ائی پی سہولیات میسر کریں تاکہ ملکی خدمات کے نتیجے میں ان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ایئرلائن اور وزارت داخلہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ان لاکھوں مسافروں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات میں تاخیر نہیں کریں گے اور ان کی بہتر خدمات کے نتیجے میں ان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کو یقینی بنائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پشاور سے خلیجی ممالک اپنی پروازوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔