شبقدر ،جعلی کال ڈیپازٹ اور فراڈ کیخلاف عوام سراپا احتجاج
شبقدر( نمائمدہ خصوصی) شبقدر ٹی ایم اے کے ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکداروں کی جعلی کال دیپاذٹ اور فراڈ کے خلاف شبقدر کے عوام سراپا احتجاج مشترکہ قومی خدمت ارگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کا باچہ خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کا متعلقہ اداروں سے جعل سازی میں ملوث ٹھیکداروں اور پس پردہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر میں گزشتہ روز ٹینڈرز ہونے والے 94 ترقیاتی منصوبوں میں سے 21 منصوبوں کو جعلی کال دیپاذٹ سے جیتنے کے خلاف مشترکہ قومی خدمت ارگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے باچہ خاں چوک میں مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ قومی خدمت ارگنائزیشن کے صدر دیار خان اور انجمن دکانداران کے صدر ملک نور احمد نے کہا کہ شبقدر کے غریب عوام کے پیسوں کو اتنی بے دردی سے نہ لوٹا جائے اور ان کو عوام کے فلاح و بہبود پر لگا یا جائے انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو ہونے والے شبقدر تحصیل بھر کے 94 منصوبوں کے ٹینڈرز میں سے 21کاموں کو جعلی کال ڈیپاذٹ سے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جعل سازی سے ان کاموں کو حاصل کرنے کی جو کوشش کی ہے جنہوں نے نہ صرف ٹی ایم اے انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ شبقدر کے لاکھوں عوام کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نہ صرف ان جعل سازوں کو بے نقاب کریں بلکہ ان کے پس پردہ عناصر ہو بھی سامنے لایا جائے اور ٹھیکداروں کے لائسنس کی منسوخی کے ساتھ ساتھ ان کو قانونی سزادی جائے انہوں نے نیب اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے اس واقعہ کی فوری نوٹس کا بھی مطالبہ کیا ۔