ملک سے پسماندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مرتضی جاوید عباسی

ملک سے پسماندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مرتضی جاوید عباسی

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی اوالین تر جیحا ت میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں دہشت گردی کی عفریت اور توانائی کی کمی جیسے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کئی بڑے تر قیاتی منصوبے شروع کیے گے ہیں جن کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز راولپنڈی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ویلج کونسل تاجوال ،ویلج کونسل سیر شرقی ،ویلج کونسل نوشہرہ کے عوامی نمائندوں اور عمائدین کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم ویلج کونسل تاجوال سیر شرقی ، نوشہرہ اورNA-18کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ڈپٹی سپیکر نے تاجوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن)کے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کی علاقے میں مسلم لیگ (ن)کو مضبوط اور منظم بنانے کے لیے جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قومیت کے نام پر سیاست ہو رہی ہو ہاں پر نظریات کی سیاست کرنا بڑی جرات کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجوال کے مسلم لیگی کارکنوں نے مخالفین کی ان تمام تر انتقامی کاروائیوں کے باوجودثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر سیاست کی ہے ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ 2013میں جس وقت مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ملک میں دہشت گردی اپنے عروج پر تھی اور پاکستان کو دہشت گردی کی جڑ کہا جاتا تھا ،ملک میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعت کا پہیہ جام ہونے کے قریب تھا اور معاشی حالت بھی انتہائی نازک تھی اور ملک کا دیوالیہ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتوں نے 2013میں نواز شر یف کا راستہ روکنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ 2018میں بھی مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا ء پر ایک بار پھر عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر مخالفین کی طر ف سے عوامی نمائندوں کی جانے والی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے اس کو انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی فعل قرار دیا ۔انہوں نے گلیات ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی طر ف سے گلیات میں مسمار کیے جانے والے کھوکھوں کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے کھوکھوں کے خلاف آپریشن کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی سپیکر نے سردار جمیل کی طر ف سے تاجوال اوراس سے محلقہ ویلج کونسلوں کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے سپاس نامے پر عمل درآمد کرانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں حکومت کو جن بڑے قومی ایشوز کاسامنا تھا اللہ تعالی کے فضل وکرم اور حکومت کی مربوط پالیسیوں کی بدولت ان پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آئندہ بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تر قی پر بھر پور توجہ دی جائے گی اور آئندہ بجٹ میں دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے جائیں گے ۔انہوں نے تاجوال میں مختلف تر قیاتی منصوبو ں کے لیے اپنے تر قیاتی فنڈ ز سے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تاجوال میں ڈپٹی سپیکر کی طر ف سے بجلی کی فراہمی اور دیگر تر قیاتی منصوبوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو وعدہ کیا تھا سچ ثابت کر دکھایا مقررین نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے تر قی کی طر ف بڑھ رہا ہے اور عوام کو مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد ہے کہ یہی جماعت ملک کو تر قی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے ۔مقررین نے ڈپٹی سپیکر کو علاقہ مکینوں کو تعلیم ،صحت اور ذرائع آمدورفت کے شعبوں میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر سر دار گل خطاب اور سردار کبیر کے علاوہ مشتاق جدون کی سر براہی میں تاجوال سے آئے ہوئے نوجوانوں کے ایک 20رکنی وفد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ڈپٹی سپیکر نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کا خیر مقد م کرتے ہوئے انہیں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر انہیں مبارک باد دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر