ساڑھے تین لاکھ روپے لاوہ واٹرسپلائی کیلئے مختص ،عوام کا سیاسی رہنماؤں کو خراج تحسین
لاوہ(تحصیل رپورٹر) ساڑھے تین لاکھ روپے لاوہ واٹر سپلائی کیلئے مختص، عوامی و سماجی حلقوں کا ملک حاجی لعل خان اور ملک آصف نواز کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق اہلیان لاوہ کا پرانا اور بنیادی پانی کی سپلائی مطالبہ، ہسپتال میں ایمبولینس کی فراہمی اور نادرا آفس کا قیام پرایم پی اے ذوالفقار علی دلہہ نے یقین دہانی کرادی ہے کہ لاوہ آر ایچ سی میں جلد جدید ترین ایمبولینس فراہم کردی جائے گی اور لاوہ واٹر سپلائی کیلئے بھی حکومت پنجاب نے ساڑھے تین لاکھ روپے مختص کردئے ہیں جس سے اہلیان لاوہ صاف و شفاف پانی پی سکیں گے علاوہ ازیں ایم پی اے پی پی 22 ذوالفقار علی خان دلہہ نے اہلیان لاوہ کو یقین کروائی کہ لاوہ میں نادرا آفس بھی جلد قائم کیا جائے گا جس سے اہلیان تحصیل لاوہ کو دور دراز جانے کی بجائے شناختی کارڈ کے پراسیس کیلئے اپنے ہی گھر لاوہ میں سہولت میسر ہوگی۔