ڈیرہ ،انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان جا ں بحق ،ہمشیرہ زخمی

ڈیرہ ،انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان جا ں بحق ،ہمشیرہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ببر پکا قبرستان کے قریب انڈ س ہائیوے روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 23سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ اسکی 17 سالہ بہن زخمی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق23 سالہ محمد فیاض بلوچ ولد ملازم حسین سکنہ جھوک سکندر موٹر سائیکل پر اپنی 17سالہ بہن بشری کے ساتھ جارہا تھا کہ انڈس ہائیوے روڈ پر ببر پکا قبرستان کے قریب تیز رفتار ٹرالر نمبر TLW-218لسبیلہ نے انکو ٹکر ماردی جس سے محمد فیاض بلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بہن بشری زخمی ہوگئی جسکو فوری طور پر ہسپتال داخل کر ادیا گیا تصادم میں موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔